26 جولائی 2012 - 19:30

پاکستان کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے اسلام آباد میں افغانستان کے سفیر محمد عمر داؤد زئی سے ملاقات کی جس میں فریقین نے دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے طریقوں کے بارے میں گفتگو کی۔

ابنا: اس گفتگو میں پاکستان کے وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے حالیہ دورۂ کابل اور امن مذاکرات کے بارے میں بھی تبادلۂ خیال کیا گيا۔ اس ملاقات میں پاکستان کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے افغانستان میں امن و استحکام کی برقراری کیلئے جاری کوششوں پر اسلام آباد کی حمایت پر تاکید بھی کی۔

.......

/169